تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تبدیلی کا وقت قریب آچکا ہے، اور عمران خان جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔

URDU NEWS

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تبدیلی کا وقت قریب آچکا ہے، اور عمران خان جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی قیادت کا فیصلہ خود کریں گے، کسی کو عوامی فیصلوں پر قدغن لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکمران عوامی اعتماد سے محروم ہیں اور جمہوری اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
عارف علوی نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل سیاسی استحکام اور شفاف انتخابات میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور وہ جلد نئے انتخابات کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔
سابق صدر نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے ملک کی عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی اس موقع پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بغیر بات چیت کا عمل نتیجہ خیز نہیں ہوگا۔
عمر ایوب نے کہا کہ عوام کے حق حکمرانی کو تسلیم کیا جائے اور جلد از جلد ملک میں شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جا سکے۔ URDU NEWS
ایڈیشنل چیف سیکریٹری کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے تمام ذمہ دار اداروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تمام منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں