وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں‌ سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کے بدلتے تقاضوں کے مطابق افرادی قوت دینا اور قوم کے اندر لیڈر پیدا کرنا یونیورسٹیز کی ذمہ داری ہے ڈپٹی چیرمین سینیٹ ڈاکٹر جمیل ارشد

urdu news

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں‌ سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کے بدلتے تقاضوں کے مطابق افرادی قوت دینا اور قوم کے اندر لیڈر پیدا کرنا یونیورسٹیز کی ذمہ داری ہے ڈپٹی چیرمین سینیٹ ڈاکٹر جمیل ارشد
اسلام آباد وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیرمین سینیٹ ڈاکٹر جمیل ارشد نے اسلام آباد کیمپس میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ سے خطاب ، دنیا کے بدلتے تقاضوں کے مطابق افرادی قوت دینا اور قوم کے اندر لیڈر پیدا کرنا یونیورسٹیز کی ذمہ داری ہے
اسلام آباد وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیرمین سینیٹ ڈاکٹر جمیل ارشد نے اسلام آباد کیمپس میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بدلتے تقاضوں کے مطابق افرادی قوت دینا اور قوم کے اندر لیڈر پیدا کرنا یونیورسٹیز کی ذمہ داری ہے۔شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا ہے جامعہ اردو پاکستان کے وفاق کی بہتر انداز میں نمائندگی کرتی ہے۔ کراچی اور اسلام آباد کیمپسز میں ملک کی تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ پڑھتے ہیں۔ اردو یونیورسٹی کا ویژن یہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے پاکستانی بننا ہے۔ اردو اور اسلام نے پاکستان کو جوڑ رکھا ہے۔ منگل کو فیڈرل اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین جمیل ارشد نے اسلام آباد کیمپس کا دورہ کیا۔ فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔ وائس چانسلرز ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ڈپٹی چیئر کو پریزنٹیشن پیش کی اور جامعہ کی آنے والے برسوں کے لیے منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی چیرمین کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی نے دنیا کو تیز تر کر دیا ہے۔ جامعات کی ذمہ داری ہے کہ قوم کے لئے ہنرمند اور دانشمند افراد مہیا کریں۔ ڈپٹی چیئر اردو یونیورسٹی اور سابق سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات جمیل ارشد نے مشرق وسطی کے حالات کے تناظر میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی رہنمائی کی۔ طلبہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک شام عالمی طاقتوں کی پراکسی جنگ کا شکار ہو چکا ہے۔ بظاہر انسانی حقوق اور جمہوریت کی باتیں کرنے والے ممالک اپنے تزویراتی مفادات کے لیے بنیادی اصولوں پر سمجھوتہ کر جاتے ہیں۔ ہمارے پالیسی سازوں کو عالمی حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلے لینے چاہیئیں۔ ڈپٹی چیئر نے طلبہ کے مطالبے پر جامعہ میں مزید اکیڈمک سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ جمیل ارشد جیسے قابل دانشور اور صاف گو آدمی کا یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر بننا نیک شگون ہے۔ اسلام آباد کیمپس کے فیکلٹی ممبران کو داد دینا بنتی ہے کہ مسائل کے باجود نظم و ضبط اور جذبے کے ساتھ اپنی خدمات دے رہے ہیں اور جامعہ کی ملکی سطح پر اٹھان میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ تقریب کے آخر میں چیئرپرسن شعبہ آئی آر ڈاکٹر عظمی سراج نے ڈپٹی چیئر اور وائس چانسلر کو اپنی نئی کتاب پیش کی۔ ڈپٹی چیئرمین نے مصنفہ کو مبارکباد پیش کی۔
urdu news

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے خطے کے تمام دسویں اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں حلقہ بندی (Delimitation) اور دیگر انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے جاری شیڈول میں توسیع

میں اسکردو میں شادی کرنا چاہتی ہوں ، مشہور پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اج ایک اور بیان داغ دئیے. دلفریب نظاروں کے درمیان پریوں کی شادی کا تصور ، خوابوں‌کا شہزادہ کون

>گورنر گلگت بلتستان کا گزشتہ روز ملوپہ میں سلائڈنگ سے پانچ قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر اظہار افسوس

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں