شگر ۔انجمن تاجران شگر کا ایک ہنگامی اجلاس، شگر کے تمام انجمن تاجران کی شرکت اور حسینی چوک تک احتجاجی واک کیا گیا

شگر ۔انجمن تاجران شگر کا ایک ہنگامی اجلاس، شگر کے تمام انجمن تاجران کی شرکت اور حسینی چوک تک احتجاجی واک کیا گیا
رپورٹ ۔ 5 سی این نیوز
شگر انجمن تاجران شگرکا ایک ھنگامی اجلاس ٹیسٹ پواٸنٹ ہوٹل شگر میں منعقد ہوا ۔ جس میں انجمن تاجران چھورکاہ کے صدر ایوب شگری و کابینہ انجمن الچوڑی کے صدر جعفر و کابینہ انجمن گلاپور وزیر پور کے صدر شرافت و کابینہ ، اسلامی تحریک کے جنرل سکریٹری حاجی محمد حسین ، عوامی ایکشن کمیٹی کے رابطہ سکریڑی وزیر نسیم ، ایورنس فورم شگر کے چیٸرمین محمد ظہیر عباس اور کثیر تعداد میں تاجران نے شرکت کیا ۔
اجلاس کے بعد حسینی چوک تک احتجاجی واک کیا اور واک کے اختتام پر ایک قرارداد پیش کی۔ جس کے مطابق بے جا ٹیکسز کا خاتمہ خصوصا آرا مشین مالکان پر عائد کردہ رجسٹریشن فیس فی الفور ختم کر کے نوٹسز واپس لیا جائے۔حسب وعدہ شگر میں بجلی کی بلا تعطل ترسیل کل 16 نومبر سے یقینی بنایا جائے ۔شگر کےمقامی تاجران کے ساتھ روا رکھے گے امتیازی سلوک کو فی الفور ختم کیا جائے ۔گلگت بلتستان کے عوامی اور سیاسی رہنماوں پر درج تمام بے بنیادایف آئی آر کو ختم کر کےجاوید بھائی اور علی تاج سمیت کسی بھی سماجی یا سیاسی شخصیت خواہ اسکا تعلق کسی بھی پارٹی ہو انکی فی الفور رہائی کو یقینی بنایا
جائے اور شیڈول فور کو جی بی میں کالعدم قرار دیا جائے ۔کوئی بھی ایونٹ جو سرکار اپنی خرچے پر نہیں کرسکتے تو اس ایونٹ کو مقامی روایات کے مطابق عوامی بندوپست پر کرایا جائے اگر ایسا ممکن نہیں تو کسی غیر مقامی سرمایا کار کے خرچے پر ہرگز نہ کرایا جائے جس سے مقامی افراد کہ جگ ہنسائی ہو ۔میونسپل کے حقدار امیدوارن کی تعیناتی فی الفور یقینی بنایا جائے ۔ان مطالبات میں سے شگر کے مسائل پر فوری پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں جشن مے فنگ سمیت مستقبل میں جب بھی شگر میں وی آئی پی مومنٹ ہونگے ۔تمام موقعوں پر انشاءاللہ شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دینگے اور غیر معینہ مدت کے لیے احتجاج کا اعلان کرینگے ۔
Urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں