شگر، محکمہ پولیس شگر کی جانب سے جوانوں اور آفیسران کیلئے فائرنگ کی سالانہ مشق کا انعقاد ، ضلع بھر کے جوانوں اور آفیسران نے تربیتی مشق میں حصہ لی
شگر، محکمہ پولیس شگر کی جانب سے جوانوں اور آفیسران کیلئے فائرنگ کی سالانہ مشق کا انعقاد ، ضلع بھر کے جوانوں اور آفیسران نے تربیتی مشق میں حصہ لیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر محکمہ پولیس شگر کی جانب سے جوانوں اور آفیسران کیلئے فائرنگ کی سالانہ مشق کا انعقاد ، ضلع بھر کے جوانوں اور آفیسران نے تربیتی مشق میں حصہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی شگر شیر احمد نے مشق کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی شگر شیر احمد کا کہنا تھا کہ پولیس ایک منظم فورس ہے اور فورس میں ہر وقت تربیتی مہم جاری رہتا ہے جس سے جوانوں کو نئی تکنیک سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ آئی جی گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات پر شگر میں جوانوں کیلئے تربیتی مشق کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تاکہ پولیس فورس موجودہ دور کی چیلنجز سے نبردآزما ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پولیس فورس کو دہشت گردی سمیت کئی چلینج کا سامنا ہے انہیں تناظر میں اس طرح کی تربیتی مشقین ان جوانوں کی کارکردگی میں نکھار لاتا ہے
urdu news,
مسیحا یا گدھ ؟ پروفیسر قیصر عباس