دمشق: شامی صدر بشارالاسد کا 24 سالہ اقتدار ختم، باغیوں کا دارالحکومت پر کنٹرول کا دعویٰ

URDU NEWS

دمشق: شامی صدر بشارالاسد کا 24 سالہ اقتدار ختم، باغیوں کا دارالحکومت پر کنٹرول کا دعویٰ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شام میں 24 سالہ اقتدار کے بعد صدر بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شامی باغیوں نے دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے اور کئی اہم علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بشار الاسد دمشق چھوڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل ہو چکے ہیں، اور ان کی معمول کی رہائش گاہ پر صدارتی محافظ بھی موجود نہیں ہیں، جس سے ان کے فرار کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں۔
باغیوں کا اہم علاقوں پر قبضہ
باغیوں نے مرکزی شہر حمص کا مکمل کنٹرول سنبھالنے اور 3500 قیدیوں کو آزاد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بشار الاسد کے پورٹریٹ پھاڑ دیے گئے اور ان کے والد کا مجسمہ بھی گرا دیا گیا۔ دیر الزور میں شامی کردوں نے کنٹرول سنبھال کر اپنا جھنڈا لہرا دیا، جبکہ حکومتی فوج کو شہر چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔
سرکاری افواج اور افسران کا فرار
میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکومتی افواج کے سینکڑوں سپاہی اور سرکاری افسران نے عراق میں پناہ لے لی ہے۔
جنگجو لیڈر کا بیان
جنگجو لیڈر محمد الجولانی نے حالیہ بغاوت کو حکومت کے خاتمے کا آغاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے سرکاری افواج کو ہتھیار ڈالنے کی صورت میں عام معافی کی پیشکش کی ہے۔
شامی حکومت کے خاتمے کی خبروں کے بعد بین الاقوامی برادری کی نظریں شام کی موجودہ صورتحال پر مرکوز ہیں۔
شگر ، ایجوکیشن فیلو پروگرام کا خاتمہ پسماندہ علاقوں کے سکولوں کے ساتھ ظلم ہے۔ فیصلہ واپس لیا جائے۔عمائدین برالدو شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں