فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور سنگین، شہری پریشان، مختلف علاقوں میں یہ شرح خطرناک حدوں کو عبور کر چکی ہے۔

لاہور: فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور سنگین، شہری پریشان، مختلف علاقوں میں یہ شرح خطرناک حدوں کو عبور کر چکی ہے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لاہور، فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور سنگین، شہری پریشان، مختلف علاقوں میں یہ شرح خطرناک حدوں کو عبور کر چکی ہے۔، جو باغوں کا شہر کہلاتا ہے، ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 303 تک پہنچ گئی، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں یہ شرح خطرناک حدوں کو عبور کر چکی ہے۔
کینٹ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 519 تک پہنچ گیا، یو ایس قونصلیٹ کے علاقے میں 410 اور گلبرگ کی ایم ایم عالم روڈ پر 318 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 89 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور میں فوری طور پر بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کی وجہ سے فضائی آلودگی مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ Urdu News
شگر وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان نے داسو آر سی سی پل اور سول ڈسپنسری نید کا افتتاح کردیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ: عمران خان 9 مئی واقعات کے مرکزی کردار قرار، ضمانتیں مسترد

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں