پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 457 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 457 پوائنٹس کا اضافہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 457 پوائنٹس کا اضافہ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 457 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ مارکیٹ 98,256 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 99,317 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی پہنچا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتامی روز ہنڈرڈ انڈیکس 97,798 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، اور اس دوران 34 ارب روپے سے زائد مالیت کے 51 کروڑ سے زیادہ شیئرز کا لین دین ہوا۔
ڈالر کی قیمت میں کمی، روپے کی قدر مستحکم
ملکی کرنسی مارکیٹ میں بھی استحکام جاری ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 6 پیسے کمی کے بعد 277.70 روپے پر آ گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں روپے کی قدر میں بتدریج بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جو معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔ ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ اور روپے کی مضبوطی ملک کی معیشت میں استحکام کی جانب اشارہ کرتی ہے، اور یہ رجحان سرمایہ کاروں کے لیے اعتماد میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
Urdu News
عمران خان کی احتجاجی کال فائنل، مذاکرات جاری ہونے کا عندیہ
>پنجاب میں 20 دسمبر سے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان
پی ٹی آئی شگر حقیقی آزادی جدوجہد کے لیے بروز اتوار شگر سے ریلی کی صورت میں اسکردو یاد گار چوک پر احتجاجی مظاہرے میںشریک ہونگے ، شجاعت حسین سیکرٹری اطلاعات ضلع شگر