سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سابق ارمی چیف قمر باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا، سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے الزامات کو مسترد کردیا۔باجوہ نے سابق خاتون اول کے الزامات کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا۔ بشریٰ بی بی نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ عمران خان کے مدینہ سے ننگے پاؤں واپس آنے کے بعد، “ریٹائرڈ جنرل باجوہ کے لیے کالیں آنا شروع ہو گئیں، جس میں انہیں قیادت میں لانے کے انتخاب پر سوالیہ نشان لگا۔”
ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کہا گیا کہ آپ کس کو لے کر آئے ہیں، ہمیں ایسے افراد نہیں چاہیے، ہم شریعت کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، اور آپ کسی کو لے کر آئے ہیں جو اس کی وکالت کرے۔
جنرل (ر) باجوہ نے کہا کہ انہیں سعودی عرب کے دورے کے بعد ایسی کوئی کال موصول نہیں ہوئی، بشریٰ بی بی جھوٹ بول رہی ہے۔ مجھے کوئی کال موصول نہیں ہوئی،” جنرل (ر) باجوہ نے ایک بیان میں کہا۔
دریں اثناء پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے بھی بشریٰ بی بی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو محض من گھڑت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے دورہ سعودی عرب کے دوران میں ذاتی طور پر موجود تھا، انہوں نے مزید کہا کہ سفر کے بعد کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران ہمارے وفد کو بہت عزت ملی۔اشرفی نے کہا کہ اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی دورے کے دوران موجود تھے اور ان کا کوئی فون نہیں آیا،
urdu news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس پہلی بار 99 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم، 20 نئے تجارتی عہدوں کی منظوری
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3 مرلہ پلاٹ سکیم کے اجراء کا اعلان، اپنی چھت اپنا گھر منصوبے میں پیشرفت