چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان علی بیگ کا دورہ شگر، سستا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تلقین کردی ڈسٹرکٹ بار شگر کے وکلا نے استقبال کیا
چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان علی بیگ کا دورہ شگر، سستا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تلقین کردی ڈسٹرکٹ بار شگر کے وکلا نے استقبال کیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان علی بیگ کا دورہ شگر ۔ سول اور سیشن کورٹ روم کا معائینہ ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور کابینہ سے ملاقات ۔ سستا انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تلقین کردی ۔تفصیلا ت کے مطابق چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس علی بیگ نے گزشتہ روز شگر کا دورہ کیا ان کے ہمراہ جسٹس جوہر علی ۔ رجسٹرار چیف کورٹ غلام۔عباس چوپا موجود تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید محمد فیصل صاحب اور سول جج فرحانہ نسریں صاحبہ نے چیف جسٹس علی بیگ صاحب ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی اور ایس ایس پی شگر شیر احمد نے چیف جسٹس علی بیگ صاحب کا استقبال کرتے ہوے شگر میں خوش امدید کہا چیف جسٹس علی بیگ صاحب جب کورٹ کے احاطے میں پہنچے تو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی بعد ازاں چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ روم اور سول کورٹ روم کا دورہ کرکے معائینہ کیا چیف جسٹس علی بیگ صاحب نے کورٹ رومز کے معائینے کے بعد مستقبل میں بننے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جگہ کا معائینہ کیا اس موقع پر ایگزیکٹیو انجیںنئر بی اینڈ ار ذکاوت علی نے چیف جسٹس کو بریفینگ دی ۔جس پر چیف جسٹس علی بیگ صاحب نے عمارت کی ڈیزائن اور تعمیرات کے حوالے سے ہدایات دیں ۔ چیف جسٹس کے دورہ شگر کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار شگر کے صدر مہدی علی ایڈوکیٹ کی قیادت میں وکلا اور بار کے ممبران نے شرکت کیں اور بار کو درپیش مسائل اور مشکلات سے اگاہ کیا جس پر چیف جسٹس صاحب نے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔
urdu news
دن بھر کی اہم خبروں کی لنک ملاحظہ فرمائیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
میری دھرتی میری پہچان ، صداقت علی شگری
بیرسٹر سیف کا حکومت پر شدید تنقید، پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کو غیر قانونی قرار دیا
الیکشن کمیشن عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری کا حکم، کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی
اٹلی کی ویمنز ٹیم نے پانچویں بار بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا