وزیراعظم کا عالمی یومِ اطفال پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم

Urdu News

وزیراعظم کا عالمی یومِ اطفال پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعظم کا عالمی یومِ اطفال پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر بچوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بچے قوم کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ یہ دن اس اجتماعی ذمہ داری کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہر بچے کے حقوق کا تحفظ اور ان کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے، تاکہ وہ ایک محفوظ، تعلیم یافتہ، اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔ وزیراعظم نے بچوں کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات، اور ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے پر زور دیا، جو ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے میں مددگار ہو۔ انہوں نے حکومت کے ان اقدامات پر روشنی ڈالی جو بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، جن میں دانش اسکولز کا قیام، غذائیت کے پروگرام، اور تعلیم کی فروغ کے لیے مہمات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “تعلیمی ایمرجنسی” کے تحت وسائل کو متحرک کر کے اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد کم کرنے اور تعلیمی سہولیات میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بچوں کو غذائی قلت سے بچانے کے لیے سرکاری اسکولوں میں غذائیت فراہم کرنے کا پروگرام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیراعظم نے والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی، اور پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ مل کر ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر بچہ محفوظ، قیمتی، اور برابر کے حقوق کا حامل ہو۔ انہوں نے عہد کیا کہ بچوں کی نشوونما اور خوشحالی کو قومی ترجیحات میں سرِ فہرست رکھا جائے گا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد بچوں کے حقوق کی پاسداری اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
urdu news

شگرچھورکاہ نالہ میں بکریاں چرانے کے دوران حادثہ، دو افراد جان بحق، افسوسناک واقع کی تفصلات جاری

وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد اغا کے عملدامد ر شروع ہوگیا ہے اور ایجوکیشن فیلو کی سیٹ بڑھنا اسی اعلان کا حصہ ہے. پیپلز پارٹی گلاب پور شگر کے صدر محمد شریف

روپانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شگر میں زچہ اور بچہ کیلئے زچگی سے قبل تیاری اور ماں اور بچے کی نشوونما کے حوالے سے سیشن کا انعقاد

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں