عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر چکی ہے، جبکہ امریکی خام تیل (WTI) 69 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عالمی گیس کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گیس کی قیمت 2 ڈالر 34 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کی عالمی طلب میں اضافہ اور مارکیٹ میں سپلائی سے متعلق خدشات قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ مستقبل قریب میں ان قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے
urdu news
یو بی ایل پاکستان میں نوکری کرنے کا بہترین موقع
اسرائیلی بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز