ڈپٹی کمشنر شگرنے ایگزیکٹو انجینئرز واٹر اینڈ پاور اور سی اینڈ ڈبلیو شگر کے ہمراہ شگر کے دور افتادہ علاقہ داسو اور برالدو کا دورہ ، مختلف پروجیکٹ کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر شگرنے ایگزیکٹو انجینئرز واٹر اینڈ پاور اور سی اینڈ ڈبلیو شگر کے ہمراہ شگر کے دور افتادہ علاقہ داسو اور برالدو کا دورہ ، مختلف پروجیکٹ کا معائنہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایگزیکٹو انجینئرز واٹر اینڈ پاور اور سی اینڈ ڈبلیو شگر کے ہمراہ شگر کے دور افتادہ علاقہ داسو اور برالدو کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے مختلف مقامات اور فیسیلٹیز کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے ہائی سکول حیدرآباد میں واٹر سپلائی سسٹم، سٹوریج ٹینک، صفائی ستھرائی کے علاوہ تعمیراتی کام چیک کیا سکول کا رقبہ کی نشاندہی کے لئے حلقہ پٹوری کو حکم صادر کیا۔ ہائیر سکینڈری سکول داسو میں اساتذہ کی حاضری، تعمیراتی کام کا معیار پینے کے پانی کے ذرائع کا چیکنگ کیا زیر تعمیر بلڈنگ کے کام کی معیار اور سست رفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کے لئے سفارش کیا اور موقع پر محکمہ تعلیم شگر کے افسران سے فون پر بازپرس کیا۔ پرائمری سکول بیانگسہ میں تعلیمی نظام اور کمیونیٹی کی معاونت پر اطمنان کا اظہار کیا سکول میں پینے کے پانی اور غیر فعال واش رومز کے حوالے سے موجود ایشوز حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ حوطو پل کے قریب دریائی کٹاو سے متاثرہ سڑک کی بحالی اور حفاظتی بند کی تعمیر کا کام جاری تھا جہاں کام پر مامور ذمہ دار افراد سے گفتگو کی اور کام کو معیار کے ساتھ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ پرائمری سکول سینو اور زیر تعمیر تین سو کلو واٹ پاور ہاوس کی تعمیراتی کام کا معائنہ کیا پاور ہاوس کے منصوبے کی نسبت ایگزیکٹو انجینئر واٹر اینڈ پاور سول محمد اقبال نے ڈی سی شگرکو تفصیلی بریفنگ دی زمین متاثرین نے معاوضے کی جلد ادائیگی کا مطالبہ کیا جس پر ان کو دستاویزات کی تکمیل کو جلد مکمل کرکے فوری ادائیگی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سکول میں زیر تعمیر اضافی کلاس روم کی تکمیل کے لئے اقدام اٹھانے کے لئے محکمہ تعلیم کے انجینئر کو ہداہت کی۔ اسکولی میں عمائدین اور جوانوں سے ملاقات اور سکول کا دورہ کیا اور لوگوں سے ان کی ذاتی و اجتماعی مسائل پر گفتگو کی علاقے میں شادی بیاہ کے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے اور شادی کو آسان بنانے پر زور دیا اس کے علاوہ پینے کے پانی سکیم کے مطالبے پر ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی سکول میں بجلی وائرینگ کے لئے تخمینہ لگانے کی ہدایت کی غیر حاضر اساتذہ کی نسبت متعلقہ افسران سے فون پر باز پرس کیا۔انہوں نے دریائی کٹاو سے ٹوٹنے والے پل کی دوبارہ تعمیر کے لئے دونوں ایگزیکٹو انجینئرز کے ہمراہ موقع پر مشاورت کیا اور ایکسیئن برقیات سول کو از سر نو تخمینہ لگانے اورسکیم کے لئے دیگرکاغذات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ urdu news
الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی نااہلی کے کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا
لاہور ایئرپورٹ موسم کی خرابی سے پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گرین ٹورازم کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی کوششیں تیز