ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس دورے میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
دورے کے دوران دونوں ممالک پاک ایران دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر مشاورت کریں گے اور تجارت، توانائی، اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے باہمی اقتصادی مواقع پیدا کرنے اور سلامتی کے مسائل پر تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں اور خطے میں استحکام کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں۔
urdu-news-505
سلاجیت انرجی ڈرنگ کے مالک کی بائیو گرافی،