شگر کی بالائی علاقوں برالدو اور باشہ کے خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ کی رقم کی حصول کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، صدر نمبرداران شگر حاجی غلام حسین

urdu news

شگر کی بالائی علاقوں برالدو اور باشہ کے خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ کی رقم کی حصول کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، صدر نمبرداران شگر حاجی غلام حسین
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر صدر نمبرداران شگر حاجی غلام حسین نے کہا ہے کہ شگر کی بالائی علاقوں برالدو اور باشہ کے خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ کی رقم کی حصول کو دربدری کا سامنا ہے۔ ان کو رقوم کی ادائیگی ان کی ابائی علاقوں میں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیا جائے۔ ان کی رقم کی حصول کیلئے شگر سنٹر لانا ان پر ظلم اور ناانصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شگر کے بالائی علاقوں میں بینظیر انکم سپورٹ کی رقوم کی ادائیگی کیلئے سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں خواتین ان رقوم حصول کیلئے سینکڑوں میل دور سفر کرکے شگر اور سکردو آنے پر مجبور ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف انکی بیشتر رقم کرایہ اور سفری اخراجات میں خرچ ہوتا ہے بلکہ ان خطرناک راستوں پر سفر کی وجہ سے خوف کی تلے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکولی بینظیر انکم سپورٹ کی رقم کی ادائیگی کیلئے کیش کاؤنٹر کا قیام عمل۔میں لایا جائے۔
urdu news

جماعت اسلامی کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج، ترمیم کو بنیادی حقوق کے خلاف قرار دینے کی استدعا

شگر، سول سپلائی شگر کی پوسٹ پر ضلع سے باہر سے تعیناتی24 گھنٹے کے اندر منسوخ نہ ہونے کی صورت میں عوامی احتجاج اور عدالت سے بھی رجوع کریں گے ، عوامی ایکشن کمیٹی شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں