پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2640 ارب روپے سے تجاوز، آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود صورتحال بدستور تشویشناک

Urdu News

پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2640 ارب روپے سے تجاوز، آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود صورتحال بدستور تشویشناک
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد: پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2640 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، جس سے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاشی اصلاحات کے حوالے سے دباؤ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے قرض میں بڑھتا ہوا اضافہ ملکی معیشت پر سنگین اثرات ڈال رہا ہے، جبکہ بجلی گھروں کو 1750 ارب روپے کی فوری ادائیگیاں کرنا باقی ہیں۔
مزید برآں، تیل سپلائی کرنے والی کمپنیوں کو سرکاری پاور پلانٹس کی طرف سے 100 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں، جبکہ پاور ہولڈنگ کمپنیوں پر 765 ارب روپے کا قرض بھی موجود ہے۔ گردشی قرض میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ریکوریز اور بروقت سبسڈیز کا اجرا نہ ہونا ہے، حالانکہ قرض میں کمی لانے کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر یہ قرضہ 2393 ارب روپے تھا، جو اب بڑھ کر 2640 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق، آئی ایم ایف کے مطالبات کے باوجود قرض میں مسلسل اضافہ پالیسیز پر سوالیہ نشان ہے اور فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو معاشی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔urdu-news-502
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2640 ارب روپے سے تجاوز، آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود صورتحال بدستور تشویشناک

اسلام آباد: بشریٰ بی بی عدالت میں آبدیدہ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

شگر میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے پبلک لائبریری کو باقاعدہ فنکشنل کیا ۔ اب تک صرف لڑکوں کو رسائی تھی آج کے بعد سیکنڈ شفٹ میں خواتین کی رسائی ممکن بنایا، اسسٹنٹ کمشنر شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں