اسلام آباد: بشریٰ بی بی عدالت میں آبدیدہ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: بشریٰ بی بی عدالت میں آبدیدہ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اپنی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیا، تاہم عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ویڈیو لنک خراب ہے، جس پر بشریٰ بی بی نے روسٹرم پر آکر جذباتی انداز میں کہا کہ وہ جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارے وکلاء صرف وقت ضائع کرتے ہیں، یہاں صرف ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔” پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں دو ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں، جبکہ باقی ملزمان پر تحقیقات نامکمل ہیں۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ شواہد اور الیکشن کمیشن کے خطوط کی تفصیلات فراہم کرے۔بعدازاں، عدالت نے عمران خان کے 6 اور بشریٰ بی بی کے ایک کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ یہ فیصلہ 18 نومبر کو سنایا جائے گا، جبکہ عمران خان کے کیسز پر دلائل بھی اسی روز طلب کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد: بشریٰ بی بی عدالت میں آبدیدہ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
urdu-news-497