خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان، سرکاری کالجوں میں سولرائزیشن منصوبے کا آغاز
خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان، سرکاری کالجوں میں سولرائزیشن منصوبے کا آغاز
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ گورنمنٹ کالج پشاور میں سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں طلبہ کو بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق حقوق فراہم کیے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر صوبے میں 80 سرکاری کالجوں میں 10 کے وی اے سولر سسٹم کی تنصیب کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کی تنصیب سے کالجوں کو ماہانہ 11 سے 12 ہزار یونٹس تک بجلی کی بچت ہوگی، جس سے ہر کالج کے بجلی بل میں 55 ہزار روپے ماہانہ کی کمی متوقع ہے۔ تین سال میں سولر سسٹم کی لاگت پوری ہوجائے گی، جس سے تعلیمی ادارے مستفید ہوں گے۔علی امین گنڈا پور نے طلبہ یونینز کی بحالی کو نوجوانوں کے حقوق کا اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو اختیار دے کر انہیں فیصلہ سازی میں شریک کرنا چاہتی ہے تاکہ ملک میں آئین و قانون کی پاسداری کو فروغ دیا جا سکے۔urdu-news-486
لاہور میں فضائی آلودگی کے خلاف گرین لاک ڈاؤن، شملہ پہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں پابندیاں نافذ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صحافیوں کے لیے بڑا اقدام “جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو” کی منظوری