27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین باب ہے ۔ اس دن بھارت نے جعلی طریقے اپنے فوج کشمیر میں اتار مظلوم کشمیریوں پر نہ ختم ہونے والے مظالم کا آغاز کیا. اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد ، ایس ایس پی شگر شیر احمد
27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین باب ہے ۔ اس دن بھارت نے جعلی طریقے اپنے فوج کشمیر میں اتار مظلوم کشمیریوں پر نہ ختم ہونے والے مظالم کا آغاز کیا. اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد ، ایس ایس پی شگر شیر احمد
شگر (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد ، ایس ایس پی شگر شیر احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین اور دیگر مقررین نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین باب ہے ۔ اس دن بھارت نے جعلی طریقے اپنے فوج کشمیر میں اتار مظلوم کشمیریوں پر نہ ختم ہونے والے مظالم کا آغاز کیا۔ پاکستان اور گلگت بلتستان کے عوام مظلوم کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھیں گے۔ ضلعی انتظامیہ شگر کے زیراہتمام یوم سیاہ (Black Day) کشمیر کے حوالے سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد نے کی۔ ریلی میں ایس ایس پی شگر شیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلیم منظور حسین سمیت شگر کے سرکاری محکموں کے سربراہان کے علاوہ سول و آرمی ریٹائرڈ افسران، علما و عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری عوام کے حق میں نعرے لکھے بینرز ،پلے کارڈ، کشمیری جھنڈے، اور پاکستانی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے ۔ ریلی حسینی چوک مرکنجہ پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہو گئے جس سے ایس ایس پی شگر، اسسٹنٹ کمشنر شگر، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 27 اکتوبر کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ یوں توتاریخ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز قبضے اور مظلوم کشمیریوں پر جبرواستبداد سے بھری پڑی ہے۔ لیکن 27 اکتوبر 1947 وہ منحوس و سیاہ ترین دن ہے جب ہندوستان نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس اور تقسیم برصغیر کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی افواج مقبوضہ جموں و کشمیر میں اتاری اس دن سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی جارحیت و بربریت کا اغاز ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے ان کے اوپر ہونے والے ظلم و ستم کو ہم ہمیشہ پرچار کرتے رہیں گے اور دنیا کو بتاتے رہیں گے کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہے جب بھی ضرورت پڑے گی ہمارے عوام کشمیر کی آزادی کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان شاءاللہ دنیا بھر میں کی جانے والی اس احتجاج اور مظاہروں سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں نمایاں ہو جائے گا۔ urdu news
>پیپلز پارٹی شگر نے جارحانہ سیاست کے اغاز کا اعلان کردیا اخلاق کے دائرے میں رہ کر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاے گا
شگر تعلیمی سال مکمل ہونے کے باوجود سرکاری سکولوں میں کتابوں کی عدم دستیابی کی خلاف گرلز سکول مرہ پی شگر کے طالبات کا احتجاج ،
واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر بات چیت