شگر تعلیمی سال مکمل ہونے کے باوجود سرکاری سکولوں میں کتابوں کی عدم دستیابی کی خلاف گرلز سکول مرہ پی شگر کے طالبات کا احتجاج ،
شگر تعلیمی سال مکمل ہونے کے باوجود سرکاری سکولوں میں کتابوں کی عدم دستیابی کی خلاف گرلز سکول مرہ پی شگر کے طالبات کا احتجاج ،
شگر(کرائم رپورٹر 5 سی این نیوز ) تعلیمی سال مکمل ہونے کے باوجود سرکاری سکولوں میں کتابوں کی عدم دستیابی کی خلاف گرلز سکول مرہ پی شگر کے طالبات کا احتجاج ، طالبات کا محکمہ تعلیم کے خلاف شدید نعرہ بازی اور کتابوں کی فراہمی کا مطالبہ ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سماجی رہنما حسن عسکری کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی سال مکمل ہونے اور امتحانات قریب آنے کے باوجود تاحال کتابیں دستیاب نہیں جوکہ لمحہ فکریہ اور محکمہ تعلیم شگر کے اعلی حکام کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ کتابئن نہ ملنے کی وجہ سے سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات پورے سال کی تعلیم سال ضائع ہورہے ہیں۔ انہوں اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ سکولوں کے طلباء و طالبات کو کتابیں فراہم کرنے کا ڈرامہ بند کریں اور طلباء و طالبات اپنی کتابیں خود مارکیٹ سے خریدنے کیلئے ان کو نقد رقوم فراہم کیا جائے ۔ انہں نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کی ضائع ہونے والی تعلیمی سال کی ازالے کیلئے سردیوں میں مفت کلاسز جاری رکھا جائے۔