تہران اسرائیل کی ایران پر بڑے پیمانے پر بمباری، ایران نے مضبوط دفاعی مظاہر ہ کیا

Urdu News

تہران اسرائیل کی ایران پر بڑے پیمانے پر بمباری، ایران نے مضبوط دفاعی مظاہر ہ کیا
رپورٹ،5 سی این نیوز
تہران اسرائیل کی ایران پر بڑے پیمانے پر بمباری، ایران نے مضبوط دفاعی مظاہر ہ کیا ، اسرائیل نے ایران کے متعدد فوجی مقامات پر وسیع پیمانے پر حملے شروع کر دیے، جس میں جنگی طیارے، میزائل اور ڈرونز شامل ہیں۔ ایران میں ایک رات کے دوران 20 سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، جن میں تہران اور اس کے قریبی علاقوں کے علاوہ شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
کرج اور تکریت میں بھی دھماکے، تہران فائر ڈیپارٹمنٹ نے متاثرہ عمارتوں سے لوگوں کو نکالا گیا ایرانی میڈیا نے تہران کے نواحی علاقوں میں دھماکوں کی تصدیق کی، جس میں کرج اور تکریت شہر شامل ہیں۔ تہران کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ سے متاثرہ ایک عمارت سے دس افراد کو بحفاظت نکال لیا۔اسرائیل کا دعویٰ: پاسداران انقلاب کے اڈوں اور میزائل پروڈکشن سائٹس کو نشانہ بنایا
اسرائیلی فوج نے بیان دیا کہ ان حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز، میزائل اور ڈرونز کے پروڈکشن سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کے وزیر اعظم نے کنٹرول روم سے صورتحال کی نگرانی کی، جبکہ امریکی افواج نے خطے میں اپنا دفاعی نظام مستعد کر دیا ہے۔
ایران کا ردعمل: حملوں کا دفاع کیا اور جواب دینے کا حق محفوظ رکھا. ایرانی حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی حملے کا کامیابی سے دفاع کیا اور حملے کو ناکام بنانے کے لیے فضائی دفاعی نظام کا استعمال کیا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فوج کو مکمل تیاری کی ہدایت دے دی ہے۔
امریکا کا موقف: اسرائیلی کارروائی میں ہمارا کوئی کردار نہیں. امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے، البتہ اس صورت حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اسرائیلی حملے کو دفاعی اقدام قرار دیا، جس کا مقصد ایران کی جانب سے اکتوبر میں کیے گئے میزائل حملوں کا جواب دینا ہے۔
ایران، اسرائیل اور عراق کی فضائی حدود بند، تمام پروازیں معطل کر دی گئی .حملوں کے بعد ایران، اسرائیل اور عراق نے اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا ہے، جس سے تمام پروازیں معطل ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے دفاعی نظام مکمل متحرک ہے۔
urdu-news-451

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت سردیوں سے پانی ، بجلی ، خوراک ، روڈ کے حوالے حکمت عملی اور بالائی علاقوں میں سردیوں سے قبل خوراک اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس۔

شگر ایبروزی سکول سسٹم کی پرائمری سیکشن کہ تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز، امام۔جمعہ شگر سید طہ الموسوی ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس ایس پی شگر شیر احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین نے سنگ بنیاد رکھ دیا

بلتستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی زیرِ صدارت ایکسٹرنل ایگزامنیشن بورڈ کا پہلا اجلاس

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں