پاکستان کیراولپنڈی ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی، 9 سال بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز فتح
پاکستان کیراولپنڈی ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی، 9 سال بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز فتح
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پنڈی میں پاکستان کا بولنگ کا جادو، سپنرز نے انگلش بیٹرز کو کیا بے بس، پاکستان نے راولپنڈی میں ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ اس جیت کے ساتھ پاکستان نے 9 سال بعد انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی، جبکہ 4 سال بعد کسی ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کی۔
سپنرز کا جادو: پاکستان کے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان کی تباہ کن بولنگ نے انگلینڈ کو دونوں اننگز میں بے بس کر دیا۔ نعمان نے دوسری اننگز میں 6 اور ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بیٹنگ میں برجستگی: پاکستان کی دوسری اننگز میں کپتان شان مسعود نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 23 رنز کی اننگز کھیلی، جس سے ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد ملی۔
شان مسعود کا بیان:ٹاس کے موقع پر کپتان شان مسعود نے اسپنرز کے ذریعے جلد وکٹیں حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا جو انہوں نے عملی جامہ پہنایا۔
پاکستان کی اس فتح کے بعد انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں یہ چوتھی کامیابی ہے۔
urdu-news-449