آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ و محکمہ صحت کھرمنگ کی جانب سے بریسٹ کینسر اگاہی سیمینار کا انعقاد

آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ و محکمہ صحت کھرمنگ کی جانب سے بریسٹ کینسر اگاہی سیمینار کا انعقاد ۔
ڈاکٹر محمد بشیر جان ، ڈاکٹر ثمن عامر، ڈاکٹر ریحانہ اور انیلہ مہدی اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ نے سیمنار سے خطاب کیا۔۔

کینسر جیسی موذی مرض کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی پورے بلتستان میں ہونا چاہیے ۔ انیلہ مہدی اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ
پاکستان میں چھاتی کے سرطان کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اس حوالے سے اگاہی مہم بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر ثمن
آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ کینسر کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔۔ ڈاکٹر محمد بشیر جان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھرمنگ ۔

آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ نے کیسنر جیسی موذی مرض کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے۔۔ ڈاکٹر ریحانہ بتول

کھرمنگ ( پ ر) ہر سال کی طرح اس سال بھی آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ و محکمہ صحت کھرمنگ نےکیسنر سے آگاہی کے حوالے سے اگاہی سیشن اور 23 اکتوبر کو بریسٹ کینسر کا دن منایا گیا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کیں۔۔
سیمنار میں اسٹنٹ کمشنر کھرمنگ میڈیم انیلہ مہدی ، ڈاکٹر محمد بشیر جان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کھرمنگ ، ڈاکٹر ریحانہ بتول ماہر نسواں، ریجنل ہسپتال سکردو ، ڈاکٹر ثمن عامر کنسلٹنٹ جنرل سرجن ریجنل ہسپتال سکردو، میڈیم ثمانہ بتول نیوٹریشن آفسر نے سیمنار سے خطاب کیا۔۔
واضح رہے کہ آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ پچھلے کئی سالوں سے کینسر جیسی موذی مرض کے خلاف آگاہی سیشن اور سیمینار کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اس ضمن میں ہر سال اکتوبر میں بریسٹ کینسر اگاہی اور فروری میں کینسر کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار اور سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہیں۔۔
اس سال بھی اکتوبر کے مہینے میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے اگاہی سیمینار مدرسہ کاظمیہ ہال سادات گوہری میں منعقد کیا گیا۔۔۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام اور سیشن پورے بلتستان خاص کر بلتستان کے دارلخلافہ سکردو میں بھی ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سیمنار سے مستفید ہو سکے۔۔۔
سیمنار سے ڈاکٹر ثمن عامر اور ڈاکٹر ریحانہ بتول نے چھاتی کینسر کی علامات ، وجوہات اور اقدامات کے حوالےسے تفصیل سے اگاہ کیا۔
ہم آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ اس سیمینار کو کامیاب بنانے پر سادات گوہری کے رضاکاروں، آخوندیان وومن وینگ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کھرمنگ، و دیگر رضاکاروں کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔
اور خاص کر ڈاکٹر ریحانہ بتول ، ڈاکٹر ثمن عامر ، میڈیم انیلہ مہدی اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ اور میڈیم ثمانہ بتول نیوٹریشن آفسر کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آپ لوگوں نے سیمنار کو چار چاند لگا دیا۔۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں