پاکستان اور چین کا ایم ایل ون معاہدہ مرحلہ وار کرنے کا فیصلہ، 3.2 ارب ڈالر کا نیا معاہدہ آئندہ ماہ متوقع

Urdu News

پاکستان اور چین کا ایم ایل ون معاہدہ مرحلہ وار کرنے کا فیصلہ، 3.2 ارب ڈالر کا نیا معاہدہ آئندہ ماہ متوقع
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آبادپاکستان اور چین کا ایم ایل ون معاہدہ مرحلہ وار کرنے کا فیصلہ، 3.2 ارب ڈالر کا نیا معاہدہ آئندہ ماہ متوقع، پاکستان اور چین نے 6.8 ارب ڈالر مالیت کے مین لائن ون (ML-1) منصوبے کا معاہدہ یکمشت کرنے کے بجائے مرحلہ وار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ریلوے لائن کے اس منصوبے کے لیے دو علیحدہ فیزز پر مشتمل معاہدے ہوں گے۔ فیز ون کے تحت 3.2 ارب ڈالر کا معاہدہ آئندہ ماہ متوقع ہے، جبکہ دوسرے فیز کے لیے معاہدہ فیز ون کی تکمیل اور اس کی فزیبلٹی سٹڈی کے بعد کیا جائے گا۔پہلے فیز میں کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے ملتان تک ریلوے لائن کی تعمیر شامل ہے، جبکہ دوسرے فیز میں ملتان سے پشاور تک لائن بچھائی جائے گی۔ رواں ماہ چینی حکام کے ساتھ فنانسنگ شرائط کو حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد فیز ون کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق، ایم ایل ون کے پہلے فیز کے لیے چین سے طویل مدتی فنانسنگ حاصل کی جائے گی، اور پاکستان کم شرح سود پر قرض لینے کا خواہاں ہے۔ پہلے اس منصوبے کے لیے 6.8 ارب ڈالر کی فنانسنگ پر بات ہو رہی تھی، لیکن دونوں ممالک یکمشت معاہدے پر متفق نہیں ہو سکے۔
urdu-news-428

مہاراجہ سے آزادی کے 77 سال ، گلگت بلتستان کی موجودہ تقسیم کی تشکیل کا ایک تاریخی تناظر، ذاکر حسین ایڈیشنل سیکرٹری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع، فوری سماعت کی درخواست

اردو شاعری کا ایک حوالہ”عارف سحاب“ سکینہ اسوہ گرلز کالج سکردو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں