ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کوتھنگ میں زیر تعمیر پلے گراونڈ کا دورہ ، تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ایگزیکٹو انجینئر کی بریفنگ

urdu news

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کوتھنگ میں زیر تعمیر پلے گراونڈ کا دورہ ، تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ایگزیکٹو انجینئر کی بریفنگ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کوتھنگ میں زیر تعمیر پلے گراونڈ کا دورہ کیا محکمہ ایل جی اینڈ آر ڈی کے پروجیکٹ منیجر میڈم صالحہ اور ایگزیکٹو انجینئر بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی سی شگر نے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ایگزیکٹو انجینئر نے اپنے بریف میں کہا کہ گراؤنڈ کی لمبائی 390 فٹ اور چوڑائی 290 فٹ ہے جبکہ اس سے ملحقہ 390×50 فٹ کار پارکنگ بھی بنایا جارہا ہے اس طرح اس گراؤنڈ کا کل رقبہ 25 کنال پر مشتمل ہے زمین کی ہمواری اور کٹنگ کا کام نوے فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ دیوار بندی کا کام جاری ہے اس کے بعد سٹیج کی تعمیر و دیگر کام کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اور معیار پر بھی زور دیا انہوں نے کہا کہ یہ گراؤنڈ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے تیار ہونے کے بعد یہ بلتستان بھر میں خوبصورت اور منفرد گراؤنڈ ہوگا سکردو شہر کے قریب ہونے کی وجہ سے مصروف ترین گراؤنڈ میں بھی شمار ہوگا شگر میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کاروبار اور سیاحت کو بھی فروغ ملیں گے۔

پبلک ریلیشن آفیسر برائے ڈی سی شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں