ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان منانے اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

urdu news

ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان منانے اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان منانے اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان بڑے شایان شان انداز میں منایا جاۓ گا. یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف تقریبات منعقد ہونگی. مرکزی تقریب پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول استور میں منعقد ہوگی. اس تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباء کے مابین تقریری مقابلے, ملی نغمے سمیت دیگر دلچسپ پروگرامز پیش کیے جائیں گے. جبکہ دن کی مناسبت سے مکالے پیش کیے جائیں گے. اس کے علاوہ علاقائی کھیل رسہ کشی اور پولو کے میچ بھی منعقد ہونگے . کھیلوں کے دیگر مقابلوں میں والی بال کے میچز بھی ہونگے. ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ شہر کی نمایاں جگہوں پر بینرز اور پینا فلیکس بھی آویزاں کیے جائیں گے اور قومی پرچم لہراۓ جائیں گے . اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان اپنے ذمے امور کو بروقت انجام دیں اور جشن آزادی گلگت بلتستان کو شایان شان انداز میں منانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرکے ایک زندہ دل قوم ہونے کا ثبوت دے سکیں. urdu news

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، 54 فلسطینی شہید، لبنان میں بھی بمباری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 600 پوائنٹس کا شاندار اضافہ، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا تحریک انصاف کا بائیکاٹ کا اعلان

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں