اردن کے نائب وزیر خارجہ ایمن الصفدی کی اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل
اردن کے نائب وزیر خارجہ ایمن الصفدی کی اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عمان:اردن کے نائب وزیر خارجہ ایمن الصفدی کی اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت، عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل، اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے شمالی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے، اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی غیر انسانی سرگرمیاں روکے۔ ایمن الصفدی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ یہ جنگی جرائم کے زمرے میں بھی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ کی آبادی پر جو وحشت کی گئی ہے، وہ ناقابل برداشت ہے اور اسے جنگی جرم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو فوری طور پر فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ الصفدی نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی برادری اور عالمی اداروں کی ناکامی کا کوئی جواز یا عذر نہیں ہو سکتا، خاص طور پر جب ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی جانیں خطرے میں ہوں۔وزیر خارجہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نسلی بنیادوں پر فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے اور بین الاقوامی قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں تقریباً 43 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
urdu-news-411
26ویں آئینی ترمیم سے بروقت انصاف اور پارلیمانی بالادستی کا قیام ہوگا، مریم نواز
شگر سرفہ رنگا کی حدود میں ہوتونگ تھنگ میں دو گروہ میں تصادم ، کئی افراد زخمی ، پولیس نے بروقت شیلنگ