عمران خان نے صحت کے معائنے کے لیے ذاتی معالجین تک رسائی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
عمران خان نے صحت کے معائنے کے لیے ذاتی معالجین تک رسائی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عمران خان نے صحت کے معائنے کے لیے ذاتی معالجین تک رسائی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے ذاتی معالجین تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔ انہوں نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں ان کے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
یہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 72 سالہ عمران خان، جو سابق کھلاڑی اور وزیراعظم بھی ہیں، کو اپنے ذاتی معالجین تک رسائی فراہم نہیں کی جا رہی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر 2024 کو معائنہ کے لیے رسائی نہیں دی گئی، جبکہ ان کے ذاتی معالجین ان کی میڈیکل ہسٹری سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان، اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کی اجازت دی جائے۔ مزید یہ کہ عدالت سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فوری معائنے کے لیے ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو اجازت دی جائے۔
urdu-news-410
شگر سرفہ رنگا کی حدود میں ہوتونگ تھنگ میں دو گروہ میں تصادم ، کئی افراد زخمی ، پولیس نے بروقت شیلنگ
26ویں آئینی ترمیم سے بروقت انصاف اور پارلیمانی بالادستی کا قیام ہوگا، مریم نواز