سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، تین خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری

Urdu News

سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، تین خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی: سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، تین خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری، سہراب گوٹھ کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک بڑی کارروائی کے دوران تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق، ان گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، جن میں فرہاد، حاجی رحمان، اور محمد صغیر شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشتگرد 3 جون 2024 کو سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں ملوث تھے، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد یاسین شہید جبکہ کانسٹیبل سلمان عباس زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق، یہ ملزمان مولانا بشیر گروپ کے رکن ہیں، اور انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا بشیر نے انہیں پولیس پر حملے کا ٹاسک دیا تھا۔ سہراب گوٹھ میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، تین خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری
urdu-news-409

شگر سرفہ رنگا کی حدود میں ہوتونگ تھنگ میں دو گروہ میں تصادم ، کئی افراد زخمی ، پولیس نے بروقت شیلنگ

شگر۔ وزیر صحت گلگت بلتستان کی ذاتی کوششوں اور کو کاوشوں سے شگر میں تین یونین کونسل کا اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی وزیر قانون تارڑ نے 26ویں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا۔ انتہائی اہم شقیں شامل ، پی ٹی آئی نے ووٹنگ میں‌ شامل نہیں‌ہوئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں