اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے لیے شرائط امریکہ کو پیش کر دیا

Urdu News

اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے لیے شرائط امریکہ کو پیش کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کے لیے شرائط امریکہ کو پیش کر دیں، اسرائیل نے لبنانی فضائی حدود کے استعمال اور جنوبی لبنان میں فوجی کارروائی کی اجازت سمیت متعدد شرائط امریکی صدر جو بائیڈن کو فراہم کیں، جبکہ امریکی مندوب بیروت میں مذاکرات کر رہے
تل ابیب: اسرائیل نے امریکی صدر جو بائیڈن کو لبنان میں جنگ بندی کے حوالے سے اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنگ کے خاتمے کے لیے ایک دستاویز امریکہ کو بھیجی ہے، جس میں متعدد شرائط شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، امریکی خصوصی مندوب آموس ہوچسٹین اس وقت بیروت میں موجود ہیں، جہاں وہ لبنانی حکام سے ملاقات کر کے حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسرائیل کی پیش کردہ شرائط میں لبنانی فضائی حدود کو آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ مزید یہ کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ جنوبی لبنان میں اس کی فوج کو داخلے کی اجازت ہو یا حزب اللہ کو اس علاقے میں اپنی فوجی تنصیبات قائم کرنے سے روکا جائے۔
امریکی حکام لبنان کے جنوبی علاقوں میں لبنانی فوج کی تعیناتی پر زور دے رہے ہیں، جس میں تقریباً 8000 فوجیوں کو سرحدی علاقوں میں تعینات کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔ تاہم، لبنانی فریق نے اسرائیل کی شرائط کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
urdu-news-406

شگر سرفہ رنگا کی حدود میں ہوتونگ تھنگ میں دو گروہ میں تصادم ، کئی افراد زخمی ، پولیس نے بروقت شیلنگ

شگر۔ وزیر صحت گلگت بلتستان کی ذاتی کوششوں اور کو کاوشوں سے شگر میں تین یونین کونسل کا اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی وزیر قانون تارڑ نے 26ویں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا۔ انتہائی اہم شقیں شامل ، پی ٹی آئی نے ووٹنگ میں‌ شامل نہیں‌ہوئے

وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی جس پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا اتفاق

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں