کراچی میں غیر قانونی کرنسی کی فروخت پر ایف آئی اے کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار

Urdu News

کراچی میں غیر قانونی کرنسی کی فروخت پر ایف آئی اے کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ اور خیابانِ سحر، ڈی ایچ اے میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کی فروخت میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق، کارروائی کے دوران ایک ٹریول ایجنسی کے مالک آفتاب خواجہ کو غیر قانونی طور پر یو اے ای درہم فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس کی نشاندہی پر دوسرا ملزم، تنویر احمد، خیابانِ سحر سے پکڑا گیا۔حکام نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کے لین دین کے واضح ثبوت ملے ہیں، جبکہ ان سے بھاری مقدار میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔کارروائی کے دوران ایک کروڑ چھ لاکھ پاکستانی روپے، 13,600 امریکی ڈالر، 23,980 یو اے ای درہم، 420 برطانوی پاؤنڈز، اور 480 یورو سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیاں قبضے میں لی گئیں۔ علاوہ ازیں 300 ترکیہ لیرا اور 300 تھائی بھات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ملزمان ایف آئی اے حکام کو برآمد شدہ کرنسی اور حوالہ ہنڈی کے شواہد پر تسلی بخش وضاحت فراہم نہ کر سکے، جس کے بعد ان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ 2020 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
urdu-news-393

پاکستان ریلوے نے آن لاین ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا دیا

وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، کمشنر بلتستان نجیب عالم اور ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا لمسہ روڈ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال شگر کا دورہ ،

کھرمنگ. پانچواں سالانہ سسپولو فیسٹیول کا انعقاد

لاہور پنجاب پولیس کا نجی کالج کی طالبہ کے معاملے پر تحقیقات کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں