اسرائیل اور ایران میں کشیدگی: اسرائیلی وزیراعظم نے جوابی حملے کی منظوری دے دی

Urdu News

اسرائیل اور ایران میں کشیدگی: اسرائیلی وزیراعظم نے جوابی حملے کی منظوری دے دی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے حالیہ میزائل حملوں کے جواب میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔عرب اور امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ کارروائی کب اور کس انداز میں ہوگی۔ مخصوص اہداف کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔یاد رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سینکڑوں بیلسٹک میزائل داغے تھے جس کے بعد اسرائیل بھر میں ہنگامی سائرن بجنا شروع ہو گئے تھے، خاص طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں حالات شدید کشیدہ ہو گئے تھے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے ان حملوں کو حزب اللہ اور حماس کے رہنماؤں پر اسرائیلی حملوں کا بدلہ قرار دیا تھا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے ایرانی میزائل حملوں کو “جارحانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا نشانہ خطا تھا اور اس کے حملے ناکام رہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی جوابی کارروائی ایسی ہوگی کہ ایران کو اس کا اندازہ بھی نہیں ہو سکے گا، وہ صرف اس کے نتائج دیکھیں گے۔خطے میں جاری اس بڑھتی ہوئی کشیدگی سے عالمی برادری میں تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال کو قابو میں نہ کیا گیا تو یہ تنازع مزید وسیع ہو سکتا ہے۔
urdu-news-381

قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدر عابد زبیری اور دیگر درخواست گزاروں کی مشترکہ درخواستیں خارج کر دیا

ہم عدالتی اصلاحات پر متفق ہیں اور آئینی ترمیم کے دیگر نکات پر اتفاق رائے کے قریب ہیں، آئینی مسودے پر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کروں گا،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

شگر ڈائریکٹوریٹ CKNP نے برالدو شگر، ہوشے گانچھے، ارندو شگر، ہسپر اور میناپن نگر میں ویسٹ مینجمنٹ فیس 20 فیصد کمیونٹی شیئر 2 کروڑ 49 لاکھ، 10 ہزار اور 9 سو روپےکے کمیونیٹیز میں تقسیم

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں