بلاول بھٹو آئینی عدالت کی مخالفت ذاتی پسند و ناپسند پر مبنی ہے

Urdu News

بلاول بھٹو آئینی عدالت کی مخالفت ذاتی پسند و ناپسند پر مبنی ہے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ آئینی عدالت کی مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کو اپنے منشور کا حصہ بنا چکی ہے، جس میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام شامل ہے۔ پارٹی کے 2013 اور 2024 کے منشور میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج کے کئی ناقدین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا آئینی عدالت کے حوالے سے مؤقف ہمیشہ واضح اور مستقل رہا ہے، اور عوام نے ہماری جماعت کو ہر الیکشن میں اس کا مینڈیٹ دیا ہے۔
urdu-news-367

شگر مین بازار سے چھورکاہ تک سڑک کے دونوں اطراف پر موجود درختوں کی شاخ تراشی

شگر ، امداد ویلفیر آرگنائزیشن گلاب پور آفس کا شاندار افتتاح ہوا ، سیاسی و سماجی شخصیات ، بزرگان اور نوجوانوں کی کثئر تعداد نے شر کت کی

اسرائیل کے غزہ میں حملے، پناہ گزین سکول پر ٹینک حملے میں 13 فلسطینی شہید

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں