پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق، بحری آپریشنز کا مظاہرہ
پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق، بحری آپریشنز کا مظاہرہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق، بحری آپریشنز کا مظاہرہ، بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان مشترکہ بحری مشق کا انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر اور امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے مشق میں حصہ لیا، جس دوران مختلف بحری آپریشنز کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات بھی کی۔
بحیرہ عرب میں ہونے والی مشترکہ بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس بابر اور امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس اوکین نے حصہ لیا۔
مشق کے دوران دونوں بحری افواج نے مختلف بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا، جن کا مقصد بحری تعاون کو مضبوط کرنا اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔
مشق میں بحری سیکیورٹی، انسدادِ دہشتگردی، اور مشترکہ آپریشنز کی مشقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
مشق کے بعد امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعاون اور سمندری سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق، بحری آپریشنز کا مظاہرہ
urdu-news-362
روندو بلامک کی واحد سڑک عوام کے لئے درد سر بن گئی، انور انجم