محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کے زیر نگرانی گلگت بلتستان کی دوسری اور پاکستان آٹھویں ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹرسروے شگر سمیت تمام اضلاع شروع ہوگیا

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کے زیر نگرانی گلگت بلتستان کی دوسری اور پاکستان آٹھویں ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹرسروے شگر سمیت تمام اضلاع شروع ہوگیا
شگر(5 سی این نیوز) محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کے زیر نگرانی گلگت بلتستان کی دوسری اور پاکستان آٹھویں ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹرسروے شگر سمیت تمام اضلاع شروع ہوگیا۔ سروے کے دوران ٹیم ممبران منتخب گھرانوں میں جاکر سروے ممبران تفصیلات اور ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں۔ اس سروے میں شگر کے 35 کلسٹرکا شامل کیا گیا ہے۔ جن میں شھر کے اولین گاوں سے لیکر آخری گاوں ارندو اور اسکولی تک شامل ہے۔ اس سروے کو گولڈ سٹینڈرڈ مانا جاتا ہے۔ جس کیلئے یونیسف تکنیکی معاونت فراہم کررہے ہیں۔ ٹیم ممبران کو گلگت میں ایک ماہ تربیت فراہم کیا گیا ہے۔ اسی اثنا کوالٹی کی معیار کو بہتر بنانے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی کوآرڈینیٹر ہر اضلاع جابر ٹیم ممبران کی معیار کو چیک کررہے ہیں۔ سٹیٹسکل آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مسعود ناصر نے شگر میں سروے ایریا کو دورہ کیا اور سروے کی معیار کا جائزہ لیا ۔ جبکہ انہوں نے ٹیم ممبران سے مسائل اور مشکلات دریافت کئے۔ اور انہیں معیاری ڈیٹا کی حصول کیلئے ٹپس بھی فراہم کئے۔ Urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں