WhatsApp Image 2023 07 19 at 9.38.17 AM 164

ڈپٹی کمشنر استور نے سٹرک پر تجاوزات کے خلاف اپریشن کے لیے محکمہ مال کو ضروری کاروائی کی ہدایت
urdu news
ڈپٹی کمشنر استور زید احمد نے استور شہر کی سڑک کا جائزہ لینے کی غرض سے استور بازار کا دورہ کیا. دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس, تحصیلدار استور شیخ فرید سمیت سینئر ریونیو آفیسران اور عملہ موجود تھا. ڈپٹی کمشنر استور نے استور شہر کی سڑکوں کی صفائی کے حوالے سے ضروری ہدایات دی اور کہا کہ سڑکوں کے ساتھ نالیوں کی بروقت صفائی کو یقینی بنایا جاۓurdu news تاکہ سڑک پر پانی نہ لگے اور مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا نہ پڑے. ڈپٹی کمشنر استور نے استور میں بازار کی سڑک میں تجاوزات کا بھی جائزہ لیا اور اپنی موجودگی میں سڑک کی ناپ تول کا عمل انجام دیا. انہوں نے سڑک پر تجاوزات کا بذات خود مشاہدہ کیا اور اس حوالے سے محکمہ مال کو ضروری ہدایات جاری کیurdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

ڈپٹی کمشنر استور نے سٹرک پر تجاوزات کے خلاف اپریشن کے لیے محکمہ مال کو ضروری کاروائی کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں