لاجورد پاکستان کے زیراہتمام بالائی چترال میں 6 ماہ کی تحقیق مکمل ہونے پر نمائش , خواتین ڈیزائنرز اور فنکاروں کی شرکت

لاجورد پاکستان کے زیراہتمام بالائی چترال میں 6 ماہ کی تحقیق مکمل ہونے پر نمائش , خواتین ڈیزائنرز اور فنکاروں کی شرکت
رپورٹ ۔ عابد شگر 5 سی این نیوز
نمائش میں خواتین ڈیزائنرز اور فنکاروں کے تیار کردہ کاموں کی نمائش کی گئی ،شرکاءکی شرکت

پشاور( ) معروف سماجی تنظیم لاجورد پاکستان نے بالائی چترال کے ہرچن، لاسپور میں 6 ماہ کی تحقیق اور10روزہ میکنگ لیب ریزیڈنسی پروگرام کے بعد نمائشی میلے کا اہتمام کیاجس میں کمیونٹی عمائدین، سرکاری افسران وطلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ یہ سرگرمی “کمیونٹی بیسڈ کنزرویشن آف سلک روٹ ہیریٹیجز” پروجیکٹ کے تحت لاجورڈنے برٹش کونسل کے کلچرل پروٹیکشن فنڈ2024کے تعاون سے کیا تھا۔پراجیکٹ ورثے کے اثاثوں کے تحفظ کا کام کر رہا ہے جو کہ تاریخی ‘سلک روٹس کے تبادلے کو جنم دیتا ہے۔نمائش میں ڈیزائنرز اور فنکاروں کے تیار کردہ کاموں کی نمائش کی گئی ہے جنہوں نے لاسپور چترال وادی میں خواتین کاریگروں کے ساتھ ملکر کام کیا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لاجورد پاکستان آرکیٹیکٹ ڈاکٹر زہراءحسین نے کہاکہ چترال اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کاثقافتی حسن اپنی مثال آپ ہے اور ان علاقوں کی خوبصورت ثقافت اور تہذیب ہمارے لئے قابل قدر سرمایہ ہے۔ قوم یا ملک کی تہذیب و ثقافت نہ صرف اسکی تاریخی ترجمان ہوتی ہے بلکہ کوئی بھی معاشرہ اپنی تہذیب وثقافت کے تحفظ کے بغیر اپنی تاریخ سے منسلک نہیں رہ سکتا ہے۔ پاکستان اس اعتبار سے ایک انمول ریاست ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے رہن سہن بھی خوبصورت ہیں اس علاقے کے جو پر کشش مقامات ہیں ثقافت اور آرکیالوجیکل سائیٹس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ گھٹتے ہوئے اثاثے کو محفوظ رکھنے کےلئے پیداواری تکنیک، مواد اور آلات میں جدت کی ضرورت ہے ۔نمائش میں ڈیزائنرز اور فنکاروں کے تیار کردہ کاموں کی نمائش کی گئی ہے جنہوں نے لاسپور وادی میں خواتین بنکروں کے ساتھ ملکر کام کیا۔ Urdu news
چیئرمین عوامی تحریک وزیر حسنین کی گرفتاری کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے شگرمیں احتجاج ، اور ریلی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں