چیئرمین عوامی تحریک وزیر حسنین کی گرفتاری کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے شگرمیں احتجاج ، اور ریلی

urdu news

چیئرمین عوامی تحریک وزیر حسنین کی گرفتاری کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے شگرمیں احتجاج ، اور ریلی
شگر( عابد شگری 5 سی این نیوز ) چیئرمین عوامی تحریک وزیر حسنین کی گرفتاری کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے شگرمیں احتجاج ، اور ریلی ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حسن شگری ایڈوکیٹ ، ظہیر عباس اور دیگر مقررین نے کہا کہ وزیر حسنین عوامی آواز ہیں ان کی گرفتاری سے انتظامیہ عوامی آواز کا دبانا چاہتے ہیں جوکہ ہرگز کامیاب نہیں ہونگے۔ وزیر حسنین نے شگر ، سرفہ رنگا اور محکوم اور مظلوم عوام کیلئے میدان میں نکلا تھا اور ان پر زیادتی کیخلاف آواز اٹھایا ۔ یہی ان کا جرم ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شگر اور سکردو کی انتظامیہ عوام کو دبانے اور عوامی چراہ گاہوں کو ہڑپ کرنے کیلیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اور جو بھی عوام کی آواز اٹھائیں گے ان پر ناجائز ایف آئی آر درج کرکے دبانا چاہتے ہیں۔ ہم اسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اور ہر ایک وزیر حسنین بنے گا ۔ تم۔کس کس کو گرفتار کرو گے۔ انہوں نے کہا کہ سرفہ رنگا اور ژھے تھنگ میں انتظامیہ لوگوں کی اراضی کو رات کے اندھیرے میں ہڑپ کرکے عوام کو بے گھر کرنا چاہتے ہیں ۔ لیکن عوام اپنی طاقت سے اپنی اراضی اور حقوق کی حفاظت کرینگے۔ اور دن کے اجالے میں اپنے اراضی پر دوبارہ قابض ہوجائیں گے۔ مقررین نے وزیر حسنین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا اور اگر آغا علی اور عوامی ایکشن حکم دیں تو پورے شگر کو جام کرینگے ۔urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں