ضلع شگر میں پانچ سال سے کم بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے 14 روزہ بیگ کیچ اپ ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگی
ضلع شگر میں پانچ سال سے کم بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے 14 روزہ بیگ کیچ اپ ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگی
شگر( 5 سی این نیوز عابد شگری) ضلع شگر میں پانچ سال سے کم بچوں کو 12 مہلک بیماریوں سے بچانے کیلئے 14 روزہ بیگ کیچ اپ ویکسینیشن کا عمل شروع ہوگیا۔افتتاحی تقریب وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ڈی آئی ایس وزیر شاہد حسین ، بڑی تعداد میں ویکسینٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی شرکت ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرامت رضا نے بارہ روزہ آوٹ ریچ ویکسینیشن کے حوالے شرکا کو بریفنگ دی۔ اور کہا کہ اس مہم کے دوران شگر کے 10 یونین کونسلوں میں بیک وقت 5 سال سے کم بچوں کیلئے ویکسیشن مہم شروع کی جارہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان نے ڈی ایچ او شگر کی جانب سے اس سلسلے میں کیے گئے اقدامات کو سراہا اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ بارہ روزہ ویکسینیشن سرگرمیوں کو کامیاب کرنے کیلے ہر ممکن تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کا ویکسینیشن کورس مکمل کروائیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے مہم کو قومی فریضہ اور اہم مہم قراردیا دیا اور ہر ممکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کی۔ تقریب کے اختتام پر ڈی ایچ او آفس شگر سے اےسی آفس تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے خصوصی شرکت کی آخر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرامت رضا کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔ 14 روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو ویکسین کی جاے گی جن کا ویکسینیشن کورس مکمل نہیں ہواہے۔اس سلسلے میں محکمہ صحت ضلع شگر کی جانب سے12 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شگر کے تمام محلوں کا دورہ کرینگی ۔ urdu news