شگر جامع مسجد امام زمان چھورکاہ شگر میں فلسطین، لبنان اور پارا چنار میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف زبر دست احتجاج کیاگیا۔
شگر جامع مسجد امام زمان چھورکاہ شگر میں فلسطین، لبنان اور پارا چنار میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف زبر دست احتجاج کیاگیا۔
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر جامع مسجد امام زمان چھورکاہشگر میں فلسطین، لبنان اور پارا چنار میں جاری ظلم و بربریت میں و کے خلاف زبر دست احتجاج کیاگیا۔ شرکائے احتجاج نے ظالمین استکباران جہاں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس الدین اور دیگر علمائے کرام نے فلسطین ، لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور پارہ چنار میں دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل شیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ بنانے پر سخت الفاظ میں مزمت کیا گیا۔ اور اسرائیلی جارحیت کو کھلی دہشتگردی قراردیا۔ اجتجاجی مظاہرے کے بعد ایک قرارداد بھی متفقہ طور منظور کی گئی جس کے مطابق فلسطین میں جاری اسرائیل کی دہشت گردانہ اور ظالمانہ کاروائیوں کی بھر پوپر مذمت کرتے ہیں اور مظلومین فلسطین کی حمایت اور ان سے ہمدردی کا اعلان کرتے ہیں۔ اسرائیل جنایت کار کی طر نے غزہ کے بعد فلسطینیوں کی حمایت اور دفاع کے کرنے کے جرم میں لبنان میں جاری جارحیت کی مذمت کرنے کے ساتھ اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق اسرائیل کو فلسطین اور غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے نکالا جائے م پارا چنار میں تکفیری گروہوں کی طرف سے بار بار ملت تشیع پر ڈھائے جانے والے مظالم اور دہشت گردانہ کاروائیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔حکومت پاکستان اور سکیورٹی اداروں خصوصا افواج پاکستان سے درخواست کرتے ہیں۔ کہ ان دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے اس ملک عزیز کو امن وامان کا گہوارہ بنائیں۔ ضلع شگرکے تمام پہاڑ، دریا اور میدان شکر کے عوام کی ملکیت ہے لہذا حکومت ان زمینوں پر قبضے سے باز رہے۔
urdu news