ملک میں آئینی کھلواڑ پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کی گرفتاری شرمناک ہے شبلی فراز

urdu news

ملک میں آئینی کھلواڑ پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کی گرفتاری شرمناک ہے شبلی فراز
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ملک میں آئینی کھلواڑ پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کی گرفتاری شرمناک ہے شبلی فراز، شبلی فراز کا ملک میں آئینی کھلواڑ پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر سوالات اٹھا دیا ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے توشہ خانہ کیس اور القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو سزا دلوانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن انہیں انصاف نہیں مل رہا۔شبلی فراز نے الزام لگایا کہ بشریٰ بی بی کو جان بوجھ کر جیل میں رکھا جا رہا ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کو کمزور کیا جا سکے، حالانکہ بشریٰ بی بی ایک غیر سیاسی خاتون ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سزا دینی ہے تو دیں، لیکن ان کو معلوم ہے کہ دوسری عدالت فوری طور پر سزا ختم کر دے گی۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عوام کی جان و مال کا تحفظ نہیں ہے اور اگر ایک نامور شخص کو انصاف نہیں مل رہا تو عام شہری کو کیا امید ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر آئینی ترامیم کی جا رہی ہیں، جنہیں وہ “شیطانی ترامیم” کہتے ہیں۔
شبلی فراز کا ملک میں آئینی کھلواڑ پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر سوالات اٹھا دیا
شیخ وقاص اکرم: آئینی ترامیم صرف بانی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کے لیے لائی جا رہی ہیں
تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے موجودہ آئینی ترامیم کو صرف بانی پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کا حربہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک خاص مقصد کے لیے پارلیمان میں لوگوں کو بٹھا رہی ہے اور پی ٹی آئی ان ترامیم کی آخری سانس تک مخالفت کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن جانبدار ہو چکا ہے، اور ملک میں بحران کی بنیادی وجہ یہی ادارہ ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کل کے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ان کا آئینی حق ہے، جسے کوئی چھین نہیں سکتا۔
urdu-news-300

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں