علیم ڈار کا ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، 2024 کے اختتام پر کرکٹ کو الوداع کہیں گے

Urdu News

علیم ڈار کا ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، 2024 کے اختتام پر کرکٹ کو الوداع کہیں گے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024-25 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر امپائرنگ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ علیم ڈار 145 ٹیسٹ اور 231 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔ وہ مسلسل تین سال تک آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے کا منفرد اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔علیم ڈار نے 1998 کی قائداعظم ٹرافی کے دوران فرسٹ کلاس امپائرنگ کا آغاز کیا اور 2003 سے 2023 تک آئی سی سی ایلیٹ پینل میں اپنی خدمات انجام دیں۔ ان کی کھیل کے قوانین، حالات کی سمجھ بوجھ اور پرسکون رویے کی وجہ سے انہیں عالمی سطح پر سراہا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے اس شاندار سفر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اپنے تمام ساتھیوں، کرکٹرز اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
urdu-news-299
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کنکشن کیمپ، پاکستان کرکٹ کی نئی حکمت عملی پر غور

آج پاکستان دنیا کے سامنے اپنے موقف رکھیں‌گے وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کریں‌گے

گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (GB-DDWP) کا رواں مالی سال کا دوسرا اجلاس ، 125 اہم منصوبوں کی منظوری

اپنی چھوٹی بہن کو کتوں کے حملے سے بچایا تھا , میں بڑا ہوں اس لیے اصولی طور پر پہلے موت مجھے آنی چاہیے تھی، بریجر واکر . بہادر ننھا بھائی کے داستان پر دنیا حیران

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں