پی سی بی کنکشن کیمپ: کھلاڑیوں کا این او سی پالیسی پر اعتراض، نظرثانی کا مطالبہ

Urdu News

پی سی بی کنکشن کیمپ: کھلاڑیوں کا این او سی پالیسی پر اعتراض، نظرثانی کا مطالبہ
رپورٹ. 5 سی این نیوز
لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنکشن کیمپ میں قومی کرکٹرز نے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی (نیشنل اوبلیگیشن سرٹیفکیٹ) پالیسی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق، قومی کھلاڑیوں نے پی سی بی حکام سے کھل کر سوالات کیے اور کہا کہ ٹیم کی کارکردگی کے لیے ذہنی سکون اہم ہے، جبکہ غیرملکی لیگز میں شرکت کھلاڑیوں کے لیے لازمی ہے۔ این او سی پالیسی میں تضاد اور فیصلوں میں تاخیر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہے۔کھلاڑیوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی سی بی کے این او سی قوانین ہر کھلاڑی کے لیے یکساں نہیں ہیں اور اس معاملے پر تاخیر سے کھلاڑی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے اس معاملے پر چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو فوری طور پر این او سی پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پالیسی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔پی سی بی حکام نے کیمپ میں این او سی معاملات پر بات کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ موضوع یہاں اٹھایا جانا مناسب نہیں تھا۔ تاہم، کھلاڑیوں نے کہا کہ بورڈ کے اندرونی مسائل بھی ان پر ذہنی دباؤ ڈالتے ہیں، اور پی سی بی کو اپنے اندرونی معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
urdu-news-293

آئی ایم ایف کا انتباہ: افراط زر میں کمی کے باوجود پاکستان کو سنگین چیلنجز کا سامنا

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی چیمپئنز کپ کوچز سے ملاقات، ملاقات کا مقصد کارکردگی کے تجزیے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے مشورے اور فیڈبیک حاصل کرنا ہے

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں