جیسن گلیسپی کا نوجوان ٹیلنٹ پر اعتماد، ریڈ بال ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ
جیسن گلیسپی کا نوجوان ٹیلنٹ پر اعتماد، ریڈ بال ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ
پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ضروری ہے، لیکن وقت کے ساتھ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنا بھی ناگزیر ہے۔
چیمپئنز کپ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا اور ان کا حوصلہ بلند رکھنا اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک یا دو خراب سیریز کسی کھلاڑی کی قابلیت پر سوال نہیں اٹھا سکتی، اس لیے کھلاڑیوں کو یقین دلانا چاہیے کہ ٹیم مینجمنٹ ان پر اعتماد کرتی ہے۔گلیسپی نے مزید کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور ورک لوڈ مینجمنٹ پر کام کر رہے ہیں، اس سلسلے میں گیری کرسٹن سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ ہر فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی دیکھ بھال اور ورک لوڈ کا خیال رکھنا ان کی ترجیح ہے۔ریڈ بال کوچ نے نوجوان ٹیلنٹ کے حوالے سے کہا کہ کچھ نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل میں آزمانے کا ارادہ ہے، خاص طور پر اسپن ڈپارٹمنٹ میں نئے پلیئرز کو مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کامران غلام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فارم اور کارکردگی پر نظر ہے، تاہم موجودہ کھلاڑیوں کو اعتماد دیا گیا ہے۔ اگر کسی کھلاڑی کی کارکردگی میں طویل عرصے تک بہتری نہ آئی تو نوجوان ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے گا۔گلیسپی نے مزید کہا کہ انگلینڈ سیریز کے ساتھ ایک مصروف سیزن شروع ہونے والا ہے، جہاں آرام کا وقت نہیں ملے گا، اس لیے پلیئرز کے ورک لوڈ کا خیال رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔شان مسعود کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان کے طور پر ان کا آغاز مشکل تھا، لیکن ان کی قیادت نے متاثر کیا ہے، اور وہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک روشن مستقبل دیکھ رہے ہیں۔
urdu-news-292
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانہ، وارم اپ میچز کا شیڈول جاری