مشہ بروم کے ہیڈکوارٹر تھگس کے گورنمنٹ سکینڈری اسکول میں ایک نعتیہ تقریب، تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا وطالبات میںسرٹیفکیٹ تقسیم
مشہ بروم کے ہیڈکوارٹر تھگس کے گورنمنٹ سکینڈری اسکول میں ایک نعتیہ تقریب، تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا وطالبات میںسرٹیفکیٹ تقسیم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
جشن ولادت باسعادت رسول خداؐ کے مناسبت سے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول تھگس میں ایک نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا مقابلے میں DDO سرکل کے تمام سکولوں سے ایک ایک طالبعلم نے شرکت کی
مشہ بروم کے ہیڈکوارٹر تھگس کے گورنمنٹ سکینڈری اسکول میں ایک نعتیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں سرکل کے فیڈنگ سکولز گورنمنٹ ہائی اسکول ہلدی گورنمنٹ پرائمری اسکول ہلدی گورنمنٹ مڈل سکول سینو گورنمنٹ پرائمری سکول سینو گرلز مڈل سکول سینو گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول تھگس گورنمنٹ گرلز مڈل سکول تھگس گورنمنٹ اسفندیار رمدے ماڈل سکول تھگس گورنمنٹ ہائی سکول گلشن کبیر گورنمنٹ پرائمری اسکول گلشن کبیر اور گورنمنٹ پرائمری اسکول فرول گلشن کبیر کے طالبعلموں نے شرکت گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول کے ہال برقی قممون سے سجایا گیا تھا نعتیہ مقابلے میں چار کیٹگری رکھا گیا جس سکنیڈری کیٹگری جس میں جماعت یاز دیم اور دواز دہم کے بچوں نے شرکت اس مقابلے میں ساریہ بتول گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول تھگس نے پہلی نورین فاطمہ نے دوسری اور عشرت فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کیا جبکہ دوسرا کیٹگری میں سکینڈری کلاسز نہم دہم کے طالبعلموں کے مابین مقابلہ ہوا جس میں پہلی پوزیشن محمد وسیم ہاییر سکینڈری سکول تھگس ماڈل سکول تھگس کے محمد وسیم نے دوسرا اور ہائی اسکول گلشن کبیر کے محمد رضوان نے تیسری پوزیشن حاصل کیا تیسری کیٹگری میں مڈل سکیشن کے مابین مقابلہ ہوا جس میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول تھگس کے غدیرہ یوسف نے پہلی پوزیشن ساجد علی ہائیر سکینڈری سکول تھگس نے دوسری اور گورنمنٹ ماڈل سکول تھگس کے سیدہ مدثرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح چوتھے کیٹیگری پرائمری سکیشن میں شبنم بتول گورنمنٹ گرلز مڈل سکول تھگس نے پہلی گرلز مڈل سکول سینو کے مرتضیٰ نے دوسری بوائز مڈل سکول سینو کے محمد اکرام نے تیسری پوزیشن حاصل کیا مقابلے کے لئے جیوری کے فرائض مشہور نعمت خوان محمد حسین اور فضل علی نے سرانجام دیے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی DDO دمسم سرکل غلام حیدری حیدری نے کہا یوم میلاد بنانے کا حقیقی مقصد سیرت رسول خداؐ کی پیروی اور قرآن شناسی میں ہے ہمیں سیرت نبوی پر چلنے کے لئے قرآن کا مطالعہ کرنا چاہئے صدر تقریب محترم غلام علی نوری نے کہا ہائیر سکیبڈری اسکول تھگس میں کی سالون سے یہ تقریب سعید کا انعقاد کیا جارہا اس حوالے سکول کے پرنسپل محترم سید ناصر اور وائس پرنسپل محترم بشارت مہدی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہون میرواعظ تھگس خانقاہ محترم سید اکبر شاہ نے کہا رسول کریمؐ کی سیرت ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے
تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا وطالبات میں اعزازی مہمان خصوصی محترم نثار حسین محترم حیدری صاحب محترم غلام علی ودیگر نے انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے. urdu news