شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے شگر میں 1200 سے زائد کنال زمینوں کے انتقالات اور لین دین کو جعلی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیے ہیں

Urdu news

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے شگر میں 1200 سے زائد کنال زمینوں کے انتقالات اور لین دین کو جعلی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیے ہیں
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے شگر میں 1200 سے زائد کنال زمینوں کے انتقالات اور لین دین کو جعلی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑے ہوٹلز جو عوامی مشترکہ اراضیات پر تعمیر ہوئے ہیں،غیر قانونی طریقے سے خریدو فروخت کیا گیا تھا،جن میں محکمہ مال کے لوگ بھی ملوث تھے ان کے خلاف کاروائی ہورہی ہے۔ شگر میں 80سے زائد بڑے ڈیل ہوئے ان اراضیات میں عوامی مشترکہ حقوق/ بیوہ/یتیم اور غریب لوگوں کے حقوق شامل تھے۔شگر میں بطور ڈپٹی کمشنر چارج سنبھالنے کے بعد میرے پاس لوگوں کی درخواستیں آئی، اور ایک سال سے زمینوں سے متعلق شکایات پر انکرائری کررہا تھا۔ریونیو ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیاں کی گئی،بڑے انسوسٹر کے ساتھ دھوکہ کیا گیا اور عوامی انتقالات شدہ چراگاہیں اور مشترکہ حقوق والی زمینیں فراڈ طریقے سے فروخت کیا گیا،جس کی ہم نے انتہائی باریک بینی سے تحقیقات کی۔ کھوج ہوٹل/ لیکسس سمیت دیگر تعمیر ہونے والے تمام بڑے ہوٹلز کی زمینیں عوامی ملکیت اور مشترکہ چراگاہیں ثابت ہوئے ہیں۔سابق ڈپٹی کمشنر شہریار شیرازی کے دور میں بھی انکوائری ہوئی ہم نے اسی انکوائری کو بھی بیس بنایا اور تحقیقات شروع کیں،ولی اللہ فلاحی ڈپٹی کمشنر شگر.

آئی فون 16 کے متعارف ہونے چند گھنٹے بعد ہواوے کا بھی بہترین فون مارکیٹ میں لاؤنچ کر دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ ، آئینی ترامیم میں‌بڑی رکاوٹ کھڑی ہو گئی،
Urdu news

قومی اسمبلی اور سینٹ کا اہم ترین اجلاس، کیا حکومت نے نمبر گیم پورا کر لیا،؟ حکمران اتحاد کو دو تہائی کے لئے صرف 4 ووٹ درکار

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں