شگرڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
شگرڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کا ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی شگر شیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد، ایکسیئن واٹر اینڈ پاور شگر محمد اسماعیل سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی میٹنگ میں بجلی کے بلوں کے بقایاجات کی وصولی، غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ و دیگر ایشوز پر گفتگو کی گئی۔ ایگزیکٹو انجینئر واٹر اینڈ پاور شگر نے شرکاء کو اب کی وصولی اور بقایاجات اور دیگر پراگریس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کی کارکردگی بہتر ہے جس کے باعث ضلع شگر نے اپنی ٹارگٹ سو فیصد مکمل کی ہے پچھلے سال بھی تمام ضلعوں میں اول نمبر پر رہے تھے ڈی سی شگر نے ایس ایس پی شگر اوراسسٹنٹ کمشنر کو بجلی بل نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور زیادہ سے زیادہ وصولی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ urdu news