چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈپٹی کمشنر شگر کو محرم الحرام کے مجالس اور جلوس عزاء کے مثالی امن کے ساتھ انعقاد پر تعریفی سند دی۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈپٹی کمشنر شگر کو محرم الحرام کے مجالس اور جلوس عزاء کے مثالی امن کے ساتھ انعقاد پر تعریفی سند دی۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کو محرم الحرام کے مجالس اور جلوس عزاء کے مثالی امن کے ساتھ انعقاد پر تعریفی سند دی۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے محرم الحرام 2024ء میں نہایت امن و امان کے ساتھ مجالس و جلوس عزاء منعقد کرانےپر ڈپٹی کمشنر شگر کی بہترین خدمات اور صلاحیت کی تعریف کی انہوں نے ڈی سی شگر کی ان کاوشوں کو مثالی قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ ولی اللہ فلاحی نے نہ صرف محرم بلکہ تمام شعبوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے سی ایس جی بی نے ان سے آئندہ بھی دیگر قومی ٹاسک کے حصول کے لئے اپنی جد و جہد جاری رکھنے کی توقع کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر شگر نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تعریفی سند میں اپنے ٹیم کے نام کرتا ہوں یہ انہی کی محنت، لگن اور خلوص کا نتیجہ ہے اس سند کا اصل حقدار شگر کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے سٹاف، علماء و عمائدین، ڈسٹرکٹ امن کمیٹی شگر، خطبا، ذاکرین، جوانان، بوائے سکاؤٹس، گرلز گائیڈز، پولیس و سول آرمڈ فورسز کے جوانان، میڈیا پرسنز، سول سوسائٹی کے ممبران مجالس کے انجمنیں و دیگرہیں جن کی تعاون سے شگر میں امن برقرار ہے اور ان شاءاللہ رہے گا چیف سیکریٹری صاحب کی طرف سے یہ سند شگر کے ان تمام سٹیک ہولڈرز کے لئے ہے ان کی نمائندگی کرتے ہوئے لے رہا ہوں ڈی سی شگر نے امید ظاہر کی کہ اگر ضلعی انتظامیہ شگر کے ساتھ یہاں کے رہنے والوں کا تعاون اسی طرح سے جاری رہا تو کبھی بھی یہاں کے امن کو کوئی نقصان نہیں ہوگا امن جیسے نعمت سے ہمیشہ مالامال رہے گا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈپٹی کمشنر شگر کو محرم الحرام کے مجالس اور جلوس عزاء کے مثالی امن کے ساتھ انعقاد پر تعریفی سند دی۔