پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) میں بنجر زمین کو سیراب کرنے کے منصوبے پر اختلافات

Urdu News

پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) میں بنجر زمین کو سیراب کرنے کے منصوبے پر اختلافات
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان قومی اسمبلی میں پچاس لاکھ ایکڑ بنجر زمین کو سیراب کرنے کے لیے کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے پر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔گزشتہ سال پیش کی گئی تجویز پر پہلی بار قومی اسمبلی میں بحث ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے اس منصوبے کا بھرپور دفاع کیا، لیکن پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر اور خورشید شاہ نے منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے اس منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی دنیا کے سب سے زیادہ پانی کی کمی والے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ منصوبے کے تحت لاکھوں ایکڑ زمین کو سیراب کرنے کے لیے اضافی پانی کہاں سے آئے گا۔نوید قمر نے یہ بھی خبردار کیا کہ کارپوریٹ فارمنگ سے غریب کسان بے گھر ہو سکتے ہیں، اور اس اقدام سے پرانے صارفین کے لیے پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔اس منصوبے کے تحت چاروں صوبوں اور گلگت
بلتستان میں 48 لاکھ ایکڑ بنجر زمین کو فوج کی زیر ملکیت ایک کمپنی کے ذریعے سیراب کیا جائے گا۔

دیگر اہم بلز
قومی اسمبلی میں دیگر اہم بلز بھی پیش کیے گئے، جن میں اعلیٰ عدالتوں کے ججوں سے توہین عدالت کے مقدمات شروع کرنے کے اختیارات واپس لینے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں نشستیں مختص کرنے سے متعلق بلز شامل تھے۔
urdu-news-206
بحیثیت گلگت بلتستان ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے، معروف عالم دین و محکمہ شرعیہ چھوترون کے سربراہ سید عباس الموسوی

اسکاٹ لینڈ کے ماہرین نے دل کی بیماریوں کی تشخیص کے لیے نیا بلڈ ٹیسٹ متعارف کرایا

بلوچستان میں ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ مراعاتی پیکیج کی تفصیلات جاری

بحیثیت گلگت بلتستان ہمیں ایک قوم بننے کی ضرورت ہے، معروف عالم دین و محکمہ شرعیہ چھوترون کے سربراہ سید عباس الموسوی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں