وزیرِاعظم میاں شہباز شریف 8 ستمبر کو یونیورسٹی آف بلتستان کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔بلتستان کی پہلی اور گلگت بلتستان کی دوسری یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تمام تیاریاں مکمل
وزیرِاعظم میاں شہباز شریف 8 ستمبر کو یونیورسٹی آف بلتستان کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ بلتستان کی پہلی اور گلگت بلتستان کی دوسری یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تمام تیاریاں مکمل
یونیورسٹی آف بلتستان کی نئی عمارت تعلیمی ترقی کا سنگِ میل ثابت ہوگی۔
وزیرِاعظم کا دورہ سکردو: تعلیمی اور اقتصادی ترقی کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا
بلتستان یونیورسٹی کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام 2020 میں شروع ہوا۔
دو عظیم پہاڑی سلسلوں اور شیر دریا کے کنارے قائم یونیورسٹی مستقبل کی عظیم درس گاہ بنے گی
سکردو: 5 سی این نیوز)یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی نئی عمارت کا افتتاح رواں ماہ کی 8 تاریخ کو وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ہاتھوں انجام پائے گا۔ بلتستان کی تاریخ کے اس سنہرے دن کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی، جب وزیرِاعظم پاکستان، عزت مآب میاں شہباز شریف، سلسلہ قراقرم اور سلسلہ ہمالیہ کے سنگم اور شیر دریا دریائے سندھ کنارے واقع بلتستان یونیورسٹی کی نئی عمارت کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔
بلتستان کی پہلی اور گلگت بلتستان کی دوسری یونیورسٹی کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یونیورسٹی کی عمارت مکمل ہو چکی ہے اور تزئین و آرائش کا کام بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ وزیرِاعظم کے متوقع دورے کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی، طلباء، اور مقامی عوام میں خوشی اور جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی آف بلتستان کی نئی عمارت نہ صرف بلتستان بلکہ پورے شمالی علاقوں کے لیے تعلیمی ترقی کا سنگِ میل ثابت ہو گی۔ نئی عمارت میں جدید تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ طلباء اور اساتذہ کے لیے بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے گا ۔ افتتاح کے بعد یونیورسٹی کو نئی بلڈنگ میں منتقل کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے ، جس سے طلباء اور سکردو اور گرد و نواح کے لوگوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
وزیرِاعظم کا یہ دورہ علاقے کی تعلیمی اور اقتصادی ترقی کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔ اس افتتاح کے بعد یونیورسٹی آف بلتستان اپنی نئی عمارت میں شفٹ ہو جائے گی، جس سے یہاں کے طلباء کو بہترین تعلیمی مواقع ملیں گے۔
یونیورسٹی آف بلتستان کی انتظامیہ اور طلباء نے اس تاریخی موقع کی تیاریوں کو مکمل کر لیا ہے، اور پورا علاقہ اس اہم دن کا شدت سے منتظر ہے۔ وزیرِاعظم کے دورے کے موقع پر مقامی عوام کی جانب سے بھرپور استقبال کی توقع کی جا رہی ہے۔
یونیورسٹی کی نئی عمارت کا افتتاح علاقے میں تعلیمی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کرے گا، جس سے بلتستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کے بہتر مواقع ملیں گے۔ یاد رہے کہ یونیورسٹی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کا آغاز سال 2020 میں ہوا تھا۔ اس یونیورسٹی کے قیام کا اعلان سابق وزیرِاعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کیا تھا۔ urdu news
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں ڈیٹا اینالیٹکس پر تین روزہ ورکشاپ کا کامیابی سے اختتام ہوا۔
شگر ، دریا کی کٹاؤ سے دریا برد ہونے والا پل آج بھی اسی حال میں پڑا ہوا ہے. اہلیان و عمائدین تستے
فیالونگ واٹر ڈائیورجن پروجیک ، رواں سال پانی سدپارہ ڈیم میں لائیںگے، آغا باقر الحسینی