ونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں ڈیٹا اینالیٹکس پر تین روزہ ورکشاپ کا کامیابی سے اختتام ہوا۔

urdu news

ونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں ڈیٹا اینالیٹکس پر تین روزہ ورکشاپ کا کامیابی سے اختتام ہوا۔
یونیورسٹی آف بلتستان میں ڈیٹا اینالیٹکس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں ڈیٹا اینالیٹکس پر تین روزہ ورکشاپ کا کامیابی سے اختتام ہوا۔ اس ورکشاپ میں Python پروگرامنگ زبان کے ذریعے ڈیٹا ویژولائزیشن اور ڈیٹا صفائی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس دوران شرکاء کو Excel، Power BI، اور Python کے استعمال کی جامع عملی تربیت فراہم کی گئی۔
ورکشاپ میں 150 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا، جنہوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس ورکشاپ کا اہتمام شعبہ ریاضی اور کمپیوٹر سائنس نے AtomCamp کے تعاون سے کیا تھا۔ ورکشاپ کے اختتام پر شعبہ ریاضی کے سربراہ ڈاکٹر ذاکر قمر نے AtomCamp کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد سے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کی معلومات میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں بھی اس نوعیت کی ورکشاپس جاری رہیں گی – urdu news

شگر ، دریا کی کٹاؤ سے دریا برد ہونے والا پل آج بھی اسی حال میں پڑا ہوا ہے. اہلیان و عمائدین تستے

فیالونگ واٹر ڈائیورجن پروجیک ، رواں سال پانی سدپارہ ڈیم میں لائیں‌گے، آغا باقر الحسینی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں